24 نومبر 2019 - 04:46
اے بی یو کا ایوارڈ ایران کے قومی نشریاتی ادارے نام

ایشیا پیسفک براڈ کاسٹنگ یونین نے براڈکاسٹک انڈسٹری اور انفرا اسٹرکچر کی ترقی میں نمایاں کارکردگی کا انعام ایران کے قومی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کو دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ٹوکیو میں منعقدہ ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ایران کے قومی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کو اس انعام کا حق دار قرار دیا گیا۔ آئی آر آئی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ رضا علی دادی نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ان کے ادارے نے ایرانی ماہرین کے تعاون سے براڈ کاسٹنگ انڈسٹری کی ترقی اور انفرا اسٹرکچر کی تیاری کے شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ٹوکیو میں جاری ایشیا پیسفک براڈکاسٹنگ یونین کی جنرل اسمبلی میں دنیا کے ستاون ممالک کے دو سو اسی ارکان نے شرکت کی۔

ایشیا پیسفک براڈ کاسٹنگ یونین کا قیام انیس سو چونسٹھ میں عمل میں آیا تھا اور اسلامی جمہوریہ ایران ، تنظیم کا فعال رکن شمار ہوتا ہے۔



/129